امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں آج شروع ہوںگی

04 فروری 2013


سیﺅل (اے پی پی)جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں (آج) شروع ہورہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی بحری فوج کے درمیان سالانہ مشترکہ مشقیں (آج) پیر سے شروع ہو رہی ہیں جو کہ سی آف جاپان (ایسٹ سی ) میں پوہانگ پورٹ کے قریب کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں امریکہ کی ایٹمی آبدوزوں کے علاوہ دوسرے جنگی بحری بیڑے شرکت کر رہے ہیں جو کہ انٹی سب میرین اورانٹی ائر ٹریننگز اور میری ٹائم مینوورینگ میں حصہ لیں گے ۔ مشقیں تین روز تک جاری رہیں گی۔