مصر: سپریم کورٹ نے آئین بنانے والے کمشن کی قانونی حیثیت پر فیصلہ موخر کر دیا

04 فروری 2013


قاہرہ (اے ایف پی) مصری سپریم کورٹ نے ملک کا نیا متنازعہ آئین تخلیق کرنے والے اسلام پسند کمشن کی قانونی حیثیت کے بارے میں فیصلہ ملتوی کر دیا۔ سپریم کورٹ نے آئینی کمشن کے بارے میں دسمبر میں ہونے والے ریفرنڈم پر فیصلہ سنانا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ 3 مارچ تک ملتوی کر دیا۔ ادھر صدارتی محل کے سامنے اکا دکا جھڑپیں ہوئیں، کسی سے زخمی اور ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔