سندھ کے وسائل کمےشن کی بھینٹ چڑھانے والوں سے حساب کا وقت آگیا: غوث علی
خیرپور(این این آئی )مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو دولخت کرنے کی سازش عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے اور سندھ کے وسائل کو کمیشن کی بھینٹ چڑھانے والوں سے ایک ایک پیسے کے حساب لینے کا وقت آگیا ہے ا ٓئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو کامیاب کرکے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور کرپٹ سیاستدانوں اور سندھ کے حقوق سے دستبردار کرنے والوں سے چھٹکارہ حاصل کریں گے ،مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع خیرپور کے رہنماءسلمان خان پٹھان، یوسی شاہ لطیف کے صدر محمد میکائیل راجپوت، محمد اقبال مغل،اعظم کالونی لقمان کے غلام محمدمغل کی قیادت میں ملنے والے وفد اور این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اب باشعور عوام مفاد پرست سیاستدانوں کے دلفریب نعروں اور سبز باغ دکھانے والی تقاریر سے متاثر نہیں ہوں گے اس موقع پر مسلم لیگ نون سندھ کے رہنماءسید نواز علی شاہ، خیرپور ضلع کے صدر عبدالمجید شیخ۔ احسان الہیٰ راجپوت،عمر دراز بھی موجود تھے۔مےاں محمد نواز شرےف سندھ مےں سب سے زےادہ مقبول لےڈر بن کر ابھر رہے ہےں۔ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر ووٹ لےنے والے عوام کو نہ روٹی نہ کپڑا اور نہ مکان دے سکے جن لوگوں کو نوکرےاں دی ہےں آج وہ 9ماہ سے تنخواہوں کے لئے دربدر اور بھوک ہڑتالوں پر مجبور ہےں ۔قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ نے عوام کا جےنا دوبھر کردےا ہے ۔