جیکب آباد: جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی و دھرنا، روڈ بلاک

04 فروری 2013


جیکب آباد(ثناءنیوز) جماعت اسلامی کے تحت بوگس ووٹرلسٹوں اور فوج کی نگرانی میں تصدیقی عمل نہ کرانے کیخلاف جیکب آباد میںاحتجاجی ریلی و دھرنا ،روڈ بلاک ،مظاھرین کی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی اور فوج کی نگرانی میں تصدیقی عمل کرانے کا مطالبہ۔ احتجاجی ریلی مقامی دفتر سے شروع ہوئی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پریس کلب پر پہنچی تو شرکاءاحتجاجی دھرنا د یکر بیٹھ گئے۔ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے نائب امیر دیدار علی لاشار ی اور دیگر مقامی رہنماوں محمد صالح سومرو، عبدالصمد کٹبار،ہدایت اللہ رندنے ریلی سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے مگر ایم کیو ایم دھاندلی کی کوشش کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی تصدیق سے فوج کو دور رکھے ہوئے ہے۔