پاکستان بھارت جنگ ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے: ملائم سنگھ
نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ کا کوئی امکان نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کا مستقبل بہتر ہے۔ اب کارگل جیسا کوئی واقعہ رونماءنہیں ہوگا۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ بھارتی افواج کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ہیں۔ بھارتی افواج کا معیار بھی بلند ہے جبکہ پاکستان آرمی کی صلاحیتوں سے بھی انکار ممکن نہیں ہے لیکن میں ذاتی طور پر جنگ کا حامی نہیں ہوں۔ آج تک کے واقعات کے مطابق بھارت‘ پاکستان کے ٹکراﺅ کے نتیجے میں بھارت کو جو نقصان بھی ہوا وہ پاکستان سے کم ہے۔ پاکستان نے جنگوں میں کھویا زیادہ پایا کم ہے لیکن بھارت بھی کوئی زیادہ لڑنے کے موڈ میں کبھی نہیں رہا ہے۔ 65ءکا ہو یا 71ءمسئلہ کشمیر کا ہو ممبئی دھماکوں کا بھارت کا نقصان ضرور ہوا لیکن پاکستان نے بھی بہت کچھ کھویا ہے۔