فرانس: ہم جنس پرستوں کی شادی کا بل قومی اسمبلی میں منظور
پیرس(این این آئی)فرانس کی قومی اسمبلی نے ہم جنسوں پرستوں کے درمیان شادیوں کو قانونی حیثیت دےنے کے متنازعہ بل کی اہم شق کی منظوری دے دی ،فرنسیسی میڈیاکے مطابق فرانس میں اس قانون کے خاتمے کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس کے تحت شادی صرف جنس مخالف کے دو افراد کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اس قانون کے خاتمے کے حق میں 249 ووٹ پڑے جبکہ اس کی مخالفت میں 97ڈالے گئے یوں فرانس میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادیوں کو قانونی حیثیت ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ تاہم اس کے لیے سینیٹ کی حتمی منظوری فی الحال باقی ہے۔