امریکی ریاست جارجیا میںچھوٹی ترین گاڑیوں کی نمائش شروع ہوگئی
نیو یارک (اے پی پی)امریکی ریاست جارجیا کے ایک مقامی میوزیم میںچھوٹی ترینگاڑیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے ۔ اس نمائش میں دنیا بھر سےہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائینر بروس نامی شخص کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کی جانے ان دلکش ننھی گاڑیوں کی تعداد 200سے زائد ہے جسے بروس پچھلے 15سالوں سے جمع کر رہے ہیں۔