سی سی پی او کی آسامی دو دن سے خالی مستقل آئی جی ایک ماہ بعد بھی تعینات نہ ہو سکے

04 فروری 2013


لاہور (اپنے نمائندے سے ) سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باعث مذکورہ اہم آسامی دو دن سے خالی ہے۔ امکان ہے کہ آج کسی بھی گریڈ 21 کے سینئر آفیسر کو ڈیڑھ ماہ کی مختصر مدت کیلئے سی سی پی او کی خالی آسامی پر لگا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت ایک ماہ گزر جانے پر بھی ابھی تک پنجاب میں مستقل آئی جی پنجاب کو تعینات نہیں کر سکی اور ایک مہینے سے ایک جونیئر ایڈیشنل آئی جی قائم مقام آئی جی پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔