اسمبلی کی تحلیل، حکومت طاہرالقادری سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرسکی

04 فروری 2013


لاہور(نوائے وقت نیوز) حکومت اسمبلی تحلیل کی تاریخ پر طاہر القادری سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کر سکی، حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات میں 31 جنوری تک اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نگراں سیٹ اپ میں مشکلات کے باعث تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا، حکومت اور طاہرالقادری کے مذاکرات کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔