ایئرپورٹس پر اوورسیز ڈیسک بنا دیئےپاکستانیوں کی مدد کریں گے: اکرم منہاس

04 فروری 2013


برسلز (نامہ نگار) پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم کے صدر چودھری اکرم منہاس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت اور پاکستان آمدورفت پر تمام ایئرپورٹس پر اوورسیز ڈیسک بنا دیئے گئے ہیں جہاں فورم کے نمائندگان موجود ہوں گے اور ہر ممکن مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور وفاقی وپنجاب حکومتوں نے فورم کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کی بھرپور کاوشوں سے فورم کا نام اور مقام بلند ہوا ہے۔