جنوبی سوڈان میں ہیپاٹائیٹس ای سے88افراد ہلاک
جوبا (اے پی پی)جنوبی سوڈان میں ہیپاٹائیٹس ای کی وباءسے 88افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی سوڈان میں ہیپاٹائیٹس ای کی وبائشدت اختیار کرگئی جس سے سب سے زیادہ متاثرہ ان مہاجرین کے کیمپ ہیں جو جنوبی کردوفان اور بلیونائل سے ہجرت کر کے یہاں آئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایاکہ ہیپاٹائیٹس ای نے 88افراد کی جان لے لی ہے اور 4ہزار مریض رجسٹرڈ کئے گئے ۔ مذکورہ وباءکی پہلی نشاندہی گذشتہ سال جولائی میں ہوئی۔ مہاجرین کیمپوں میں ایک لاکھ 12ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔ ہیپاٹائیٹس ای سے انسانی جگر متاثر ہوتا ہے جو کہ فضلے سے کثافت زدہ پانی پینے سے لاحق ہوتاہے۔