لخدربراہیمی کا سلامتی کونسل سے شام میںفوری جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

04 فروری 2013


میونخ(اے پی پی)اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے لخدربراہیمی نے شام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ مسئلے کے پر امن حل کیلئے پر امید ہیں۔ شام کے قومی اتحاد کے سربراہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں عالمی برداری کی جانب سے شامی عوام کو تنہا چھوڑنا بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتاہے ۔