بشیر بلور کی شہادت رنگ لائے گی، طالبان مذاکرات کی میز پر ضرور آئینگے: الیاس بلور
مردان(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹر الیاس بلور نے کہا ہے بشیر احمد بلور کی شہادت ضرور رنگ لائے گی ¾ طالبان کبھی نہ کبھی مذاکرات کی میز پر ضرور آئیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیاس بلور نے کہا بشیر احمد بلور نے کہا تھا اگر وہ خاموش ہوگئے تو ملک قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا، انہوں نے کہا آخری دم تک پاک سرزمین کی حفاظت کریں گے۔ الیاس بلور نے کہا بشیر احمد بلور کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ایک نہ ایک روز طالبان مذاکرات کی میز پر ضرور آئیں گے انہوں نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد صوبے میں قیام امن کیلئے کیا جا رہا تھا۔