اسامہ کے داماد سلیمان بوغیث کو ترکی امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا

04 فروری 2013


کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) اسامہ بن لادن کے دست راست سلیمان بوغیث کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے کوےتی شہرےت کوختم کردیا گیا تھا۔بوغیث نے کوےت میں سابق عراقی صدر صدام حسین کے خلاف کوےت کی آزادی کے لئے پہلی بار اخوان المسلمین بناکر صدام حسین کی افواج کے خلاف جہاد کیا وہ کوےت کی ایک مسجد میں خطیب تھے ۔بوغیث نے بوسینا میں جا کر عملی طورپر جہاد کیا اس کی بار بار غیر حاضری کی وجہ سے اسے نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے ۔جب کوےت آزاد ہواتو انہوںنے امریکہ اوراسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔