برطانوی طالبہ کو قتل کرکے لاش جلا دی گئی دو نو جوان گرفتار تفتیش شروع

04 فروری 2013


لندن(این این آئی) برطانیہ کے شہر لین کاسٹر میں 16سالہ طالبہ کو چہرے اور سر پر چاقو کے وار سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو سڑک پر رکھ کر جلا دیا گیا۔سولہ سالہ سیشا مارسڈن نامی طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد برترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر اور چہرے پر چاقو کے کئی وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قاتلوں نے اس پر بھی بس نہ کی اور اس کی لاش کو ایک ہوٹل کے قریب سڑک پر رکھ آگ لگا دی ۔ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب نامعلوم افراد طالبہ کی لاش کو جلارہے تھے توانہیں ایسا محسوس ہوا کہ کسی پتلے کو آگ لگائی جا رہی ہے تاہم خون نکلنے سے معلوم ہوا کہ یہ کسی انسان کی لاش ہے۔ سیشا مارسڈن شمالی برطانیہ کے شہر لین کاسٹر کے ایک مقام کالج میں چائلڈ کیر کی طالبہ تھی۔پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں 22سالہ نوجوان اور 20 سالہ لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔