اٹلی: ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے حادثے میں 6مسافر زخمی

04 فروری 2013


روم (اے پی پی) اٹلی میں ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے حادثے میں 6مسافر زخمی ہوگئے۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روم کے لینا رڈو ڈاوینچی ائیر پورٹ پر مسافر برداراے ٹی آر 72 طیارے کو لینڈنگ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے شدید جھٹکے لگے جس کے نتیجے میںمسافر زخمی ہوگئے۔