روس میں سٹالن گراڈ کی جنگ کے ستر سال مکمل ہونے پر تقریبات

04 فروری 2013


ماسکو (این این آئی) روس میں سٹالن گراڈ کی جنگ کے ستر سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والی سٹالن گراڈ کی لڑائی کو ختم ہوئے ستر سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر روس میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن مختلف تقریبات میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سٹالن گراڈ کے 17 ہزار محافظوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور مرنے والوں کی قبروں پر پھول رکھے۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی یہ لڑائی دو سو دن جاری رہی تھی۔