یمن کا ایران سے گولا بارود لانے والا بحری جہا ز پکڑنے کا دعویٰ

04 فروری 2013


صنعاء(آن لائن)یمنی حکومت نے ایران سے گولا بارود لانے والے بحری جہا ز کو قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔سپریم سکیورٹی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بحری جہاز میں طیارہ شکن میزائل سمیت دوسرا گولا بارود شامل ہے۔ چھوٹے ٹینکر کو یمنی سمندری حدود میں روکا گیا۔ تلاشی لینے پر اس میں طیارہ شکن میزائل سام 2 اور سام 3 برآمد ہوئے۔ جہاز ایران سے اسلحہ لیکر یمن آیا تھا اور اس اسلحے کو یمنی ساحل پر خفیہ طریقے سے اتارا جانا تھا۔سرکاری خبر رساں 'سبا' نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلحہ آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایران میں اسلحہ لدے اس ٹینکر کو آٹھ یمنی جہاز رانوں کے سپرد کیا گیا کہ وہ اسے اپنے ملک کے ساحل تک لے جائیں۔