بھارتی فلم ڈائریکٹرز پاکستانی گلوکاروں وفنکاروں کی قدرکرتے ہیں:سلیم جاوید
کراچی(این این آئی) گلوکار سلیم جاویدنے کہا ہے کہ ہندوستان فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کی قدر کرتے ہیں۔بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے گزشتہ دنوں مجھ سے رابطہ کیا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ میں بھی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے کام کروں ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو فنکار پاکستان سے جاکر ہندوستان فلم یا میوزک انڈسٹری کے لیے کام کررہے ہیںبھارت کے فلم ڈائریکٹرزا ن کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام مجھے بھی جلد ہندوستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو پسند کرتے ہیں اور ہم آپس میں ایک دوسرے سے سیکھتے بھی ہیں ۔