شوبز میں نئے آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے شوبز دشمن ہیں: نبیہ خان

04 فروری 2013

لاہور (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نبیہ خان نے کہا ہے کہ شوبز میں نئے آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے شوبز دشمن ہیں ۔ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی تو آنیوالے دنوں میں شوبز کا جو حشر ہو گا وہ خطرناک ہو گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نبیہ خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جب بھی کوئی آگے بڑھنے لگتا ہے تو اس کی ٹانگیں کھینچنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے آج ہم بہت سے شعبوں میں دنیا سے پیچھے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کے میدان میں آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔