سعدی عباس نے دبئی میں الاحالی انٹرنیشنل کراٹے ٹورنامنٹ جیت لیا

04 فروری 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ایشین گولڈ میڈلسٹ سعدی عباس نے دبئی میں دوسرے الاحالی انٹرنیشنل کراٹے ٹورنامنٹ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ۔ ٹورنامنٹ میں 22 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ سعدی عباس نے 67 کلوگرام سے کم کیٹیگری ٹیم کومتے میں حصہ لیا ۔ انہوں نے چھ مد مقابل کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔