جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

04 فروری 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جونیئر انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائینگے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیشنل بنک کا مقابلہ کسٹمز ، دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئی سدرن گیس کا مقابلہ پنجاب وائٹس ، تیسرے کوارٹر فائنل میں آرمی کا مقابلہ واپڈا سے جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پی آئی اے کا مقابلہ پنجاب کلرز سے ہو گا۔