سندھ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

04 فروری 2013

کراچی (اے پی پی) سندھ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) پیر سے ڈی اے گریک کلب میں شروع ہو گی ۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ڈیوس کپ ٹیم میں شامل عقیل خان، یاسر خان اور عابد مشتاق نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔