جونیئر ہاکی چمپئن شب میں 18 کھلاڑیوں کو زائد العمر ہونے کی وجہ سے کھیلنے سے روک دیا گیا

04 فروری 2013

فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد میں جاری 32ویں جونیئر ہاکی چمپئن شب میں 18 کھلاڑیوں کو زائد العمر ہونے کی وجہ سے کھیلنے سے روک دیا گیا ہے اس بارے میں سکروٹنی کمیٹی نے زائد العمر کھلاڑیوں کو چمپئن شپ میں لانے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو رپورٹ پیش کر دی ہے، تمام ٹیموں کے ایک سے دو کھلاڑی شامل ہیں جن کی عمریں 21 سال سے زائد ہیں یہ کارروائی سکروٹنی کمیٹی نے چیئرمین و سیکرٹری آرگنائزنگ رانا مجاہد علی کی سربراہی میں کی گئی، سکروٹنی کمیٹی میں اولمپین سعید انجم اور سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن فاروق خان بھی شامل تھے۔