لاہور لٹریٹی مونٹیسوری سکول کاسالانہ سپورٹس گالا

04 فروری 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور لٹریٹی مونٹیسوری سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوا۔ بچوں کی فن ریس، کراٹے، جمناسٹک، ٹرین ریس، کمانڈو ریس، چاٹی ریس، پریوں کی دوڑ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ کھیلوں کی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی معاون خصوصی بیگم ذکیہ شاہنواز تھیں جنہوں نے کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سکول کی پرنسل روبینہ مشتاق اور عامر مشتاق بھی موجود تھے۔