پاکستانی کھلاڑیوں کی تکنیک ناقص رہی: وجاہت اللہ واسطی

04 فروری 2013

اسلام آباد (اے پی پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تکنیک ناقص رہی ہے۔ ڈومیسٹک سطح سے اچھے اور بلاصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے الک الگ ٹیمیں بنانی چاہئیں۔ یونس اور مصباح اگر تینوں ٹیسٹوں میں نا کام ہو جاتے ہیں تو انہیں ریٹائر کرنا چاہئے۔ ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو آگے مواقع فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم سکور 49 رنز پر آﺅٹ ہوئی ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ قومی کھلاڑی باﺅنس وکٹ پر کھیل ہی نہیں سکتے۔ راحت علی کو جنوبی افریقہ بھیجوانا غلط فیصلہ تھا۔ انکی جگہ ڈومیسٹک سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو موقع دینا چاہئے تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20کیلئے الگ الگ ٹیم تشکیل دے۔