انگلینڈ اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

04 فروری 2013

ویلنگٹن (اے پی پی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز (آج) پیر کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ دورے کے دوران انگلش ٹیم تین ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا ۔