ادویات کے مضر اثرات: وفاق اور پنجاب حکومت نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی

04 فروری 2013


 لاہور/اسلام آباد (این این آئی)وفاق اور حکومت پنجاب نے ادویات کے مضر اثرات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی اور فارما انڈسٹری کی درخواست پر دوا ساز فیکٹری کے خلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد فاروق فہیم کی سربراہی میں ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی جس میں ٹائنو سیرپ سے ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میں دو فارماسسٹ، ایک ڈاکٹر اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول شامل ہیں۔ کمیٹی نئی پالیسی اور تحقیقات کا طریقہ کار طے کرے گی۔