ٹرن آﺅٹ 86 فیصد تک لانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں: افضل خان
پشاور (آن لائن+ اے پی پی) ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن محمد افضل خان نے کہا ہے آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کے لئے الیکشن کمشن تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے یو این ویمن کے تعاون سے صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پی کے کے دفتر میں الیکشن کمیشن کے آفیسرز کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا الیکشن کمیشن کے افسران انتخابی عمل میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں اور کسی بھی سیاسی دباﺅ کو خاطر میں نہ لائیں۔آئندہ عام انتخابات کے دوران ٹرن آﺅٹ کو 86 فیصد تک لانے کیلئے کئی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خواتین کے لئے الگ پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں ۔