بنوں چیک پوسٹ 3 اغوا کار گرفتار، 2 مغوی بازیاب

04 فروری 2013


بنوں (نوائے وقت رپورٹ) سیدگئی چیک پوسٹ بنوں سے 3 اغواءکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، اغواءکاروں کے قبضے سے 2 مغوی بازیاب کرا لئے گئے۔ مغویوں کو بے ہوشی کی حالت میں برقع پہنا کر اغواءکیا جا رہا تھا۔ اغواءکار مغویوں کو وزیرستان لے کر جا رہے تھے۔ مغویوں کا تعلق ملتان سے ہے 3 روز قبل اغواءکیا گیا۔