اقتدار کی منتقلی اور جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہونگی: مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد ( نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سیاسی امور مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی اور جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہونگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینے والے اب خود کس طرح دھرنا دے رہے ہیں۔ وہ اتوار کی شام اولڈ وحدت کالونی میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مہران شاہ کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن الیکشن کےلئے تیار ہیں۔