پشاور: ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلباءکا شدید احتجاج‘توڑ پھوڑ، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی

04 فروری 2013


پشاور (این این آئی) پشاور میں نجی ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے منعقد ہونے والے سکالرشپ ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سنٹر میں توڑ پھوڑ کی اور سکول کے شیشے اور کرسیاں توڑ دی ،پولیس نے لاٹھی چارج کر کے طلبا کو منتشر کر دیا۔ اس موقع پر کئی طلبہ زخمی بھی ہوئے۔ ایک نجی ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے فاٹا اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں سے آئے طلبا کا سکالرشپ ٹیسٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک پشاور میں ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔