سینیٹر بابر غوری کی رینجرز کے بارے میں اپنے بیان پر معذرت

04 فروری 2013


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیر سینیٹربابرغوری نے رینجرزکے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان کی وضاحت کی ۔ سینیٹر بابر غوری نے اپنے بیان پر معذرت کی اورکہاکہ وہ آئندہ اس حوالے سے محتاط رہیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم دہشت گردی کے خلاف رینجرزکے کردارکوسراہتی ہے اوراس کی قربانیوں کااحترام کرتی ہے۔