نوشہرہ میں جواں سال لڑکی کی ہاتھ پاﺅں بندھی پھانسی شدہ بوری بند نعش برآمد

04 فروری 2013


نوشہرہ (ثناءنیوز) نوشہرہ کے علاقے عثمان آباد میاں عیسیٰ میں جوان سال لڑکی کی ہاتھ پاﺅں بندھی پھانسی شدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی، نامعلوم ملزمان پہاڑ کے قریب بوری بند نعش کو دفن کر رہے تھے لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی جس پر وہ فرار ہوگئے۔ آکوڑہ خٹک پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کرایا ۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔