نوشہرہ: پولیس نے فون پر بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
نوشہرہ کینٹ (ثناءنیوز) نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں معروف معالج ڈاکٹر خالد کو موبائل کے ذریعے بیس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزمجان محمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھتہ خور ملزم جان محمد کو چھاپہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ڈاکٹر خالد کی تحریر ی شکایت کے بعد موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے مقدمہ درج کرکیا گیا ہے ملزم کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈکے لیے پیش کیا جائے گا۔