افغانستان: 2 بم دھماکے، ایک ہی خاندان کے6 افراد‘ 2 پولیس افسر ہلاک
قندھار (اے ایف پی + اے پی پی) افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور 2 پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلمند میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، ماں، باپ 4 بیٹوں سمیت مارے گئے۔ قلعہ موسیٰ کے علاقے میں دھماکہ میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ نیٹو نے سرمائے کے بحران کا شکار اپنے رکن ممالک سے 2014ءمیں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے بعد نیٹو کیلئے فنڈ بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیٹو کے سربراہ آندرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ اخراجات میں سادگی اپنانے کے اس دور میں نیٹو امریکہ الائنس کے فنڈ روک دینا ایک اچھی کوشش سمجھی جائے گی لیکن یہ غلط فیصلہ ہوگا ۔