کراچی: مسلم لیگ ن کے وفد کی محمد حسین محنتی سے ملاقات

04 فروری 2013


  کراچی (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیاء‘ عرفان اللہ مروت اورنہال ہاشمی نے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نورحق کا دورہ کیا ‘ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، انتخابی فہرستوں کی تیاری میں فوج کی عدم شمولیت اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں رہنماﺅں نے کراچی میں قیام امن کےلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کرتے ہوئے دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ شفاف انتخابی فہرستیں شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی شہر میں قیام امن کا ضامن ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فوج کے ذریعے گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کا عمل ایک بار پھر یرغمال بن چکا ہے۔