میانوالی: مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 دوست جاں بحق

04 فروری 2013


میانوالی (نمائندگان) مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ کندیاں کے رہائشی ثاقب اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر میانوالی سے کندیاں جا رہے تھے ایم ایم روڈ پر کندیاں موڑ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر کوچ نے ان کو ٹکر مار دی۔ ثاقب اور دوست دونوں جاں بحق ہوگئے۔