سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس کی سرگرمیاں تیز، کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 9 فروری کو طلب

04 فروری 2013


کراچی (این این آئی) سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور نو جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس نو فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی قیادت میں بننے والے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ ن ، نیشنل پیپلز پارٹی ، جمعیت علما اسلام ، جماعت اسلامی، سندھ یونائٹیڈ پارٹی ، عوامی تحریک، جمعیت علما پاکستان اور سندھ ترقی پسند پارٹی شامل ہیں۔