ہنگو: بارودی مواد پھٹنے سے دکان تباہ، مکان کو جزوی نقصان

04 فروری 2013


  ہنگو (آئی این پی) ہنگو میں دو مختلف مقامات پر بارودی مواد پھٹنے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ہنگو میں وراستہ روڈ پر واقع ہارون نامی شخص گھر کے ساتھ نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا جبکہ سبزی منڈی میں بھی ایک دکان کیساتھ نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس سے دکان تباہ ہو گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں دھماکوں میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔