ایف آئی اے کا کریک ڈاﺅن، غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجز برآمد، کراچی راوالپنڈی اور اسلام آباد سے 6 افراد گرفتار

04 فروری 2013


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے کراچی سے ایک، اسلام آباد سے 3 اور راولپنڈی سے 2 افراد کو غیرقانونی گیٹ وے چلانے پر گرفتار کیا۔