عراق : پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ‘ فائرنگ‘ 35 افراد ہلاک 70 زخمی

04 فروری 2013


 بغداد (آئی این پی+ اے ایف پی ) عرا ق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکے اور مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس جنرل کے مطابق عرا ق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکہ کیا گیااور اسکے بعدمسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی ، جس سے 35 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔ بریگیڈئر جنرل نے کہا ہے کہ شدت پسند کمپاو نڈ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ، لیکن ان کی کارروائی کو ناکام بنادیاگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور پولیس کے وردی میں ملبوس تھے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔