چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آج سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران پرنسپل سیٹ کیلئے دو بنچ تشکیل دیدئیے
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آج سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران پرنسپل سیٹ کیلئے دو بنچ تشکیل دیدئیے جو مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرینگے۔ پہلا بنچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری‘ جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس شیخ عظمت سید جبکہ دوسرا بنچ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس طارق پرویز اور جسٹس اعجاز افضل خان پرمشتمل ہوگا۔