ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس 11فروری کو ہو گا

04 فروری 2013


اسلام آباد (این این آئی) ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 11فروری کو متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سندھ زونل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہو گا