شام : فوج کا عمارت پر راکٹ حملہ‘ 13 شہری ہلاک‘ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت ہے : بشار الاسد

04 فروری 2013


بیروت ، دمشق (نیوز ایجنسیاں+ اے ایف پی) شام کے صوبہ حلب کے ضلع انصاری میں عمارت پر فوج کے راکٹ حملے میں 13 شہری جاں بحق اور سینکڑوں ملبے تلے دب گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان نے کہا قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ادھر امریکی وزیر دفاع ایہود بارک نے پہلی بار شامی آرمی ریسرچ سنٹر پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ظاہر کرتی ہے لبنان میں ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کے لئے ہم کتنے سنجیدہ ہیں۔ گزشتہ روز شام کے صدر بشارالاسد نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیل سے ملاقات میں انتباہ کیا اسرائیل ہمیں عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے ، ہم جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ این این آئی کے مطابق روس نے شام کے حزب اختلاف کے سربراہ کے ساتھ روسی وزیرخارجہ کی ملاقات کے بعد انہیں ماسکو میں براہ راست مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شامی قومی اتحاد کے سربراہ محاذ الخطیب کے درمیان جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر دعوت دے دی ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف اور شامی قومی اتحاد کے سربراہ معاذ الخطیب کے درمیان جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔ دریں اثناءفرانس میں بشارالاسد کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔