سینٹ قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری خارجہ کو اہم امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت

04 فروری 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق نئی امریکی پالیسی، افغان طالبان کی رہائی اور لائن آف کنٹرول کی تازہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ کو بریفنگ دینے کی ہدایت کردی ہے۔8 فروری کو کمیٹی کے ہونیوالے اہم اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شریک ہوں گی ۔ دفتر خارجہ کو ورکنگ پیپر تیار کرکے کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ورکنگ پیپر کا جائزہ لے کر کمیٹی امریکی ڈرونز حملوں کے خلاف سفارشات کا اعلان کرے گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورت حال، دونوں ممالک کے ملٹری آپریشنز کے سربراہوں کے درمیان بات چیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قائمہ کمیٹی /بریفنگ ہدایت