عالم اسلام آزاد کشمیر و فلسطین کےلئے متحد ہوجائے:حامد موسوی

04 فروری 2013

اسلام آباد(این این آئی) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے سبب دنیا ایٹمی جنگوں کے دھانے پر کھڑی ہے ، کارگل جنگ کا شور بے وقت کی راگنی اور مسئلہ کشمےر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے 5فروری ےوم ےکجہتی کشمےر جوش و جذبے کے ساتھ مناےا جائے اور بھارتی جارحےت کو بے نقاب کےا جائے آزادی کشمےر و فلسطےن کےلئے عالم اسلام متحد ہوجائے ، مسلمانوں کے تےل اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے پےسے کو مغربی بنکوں اور معےشتوں کی نذر کرنے کے بجائے عالم اسلام کی ترقی اور سائنس و ٹےکنالوجی کے فروغ کےلئے استعمال کےا جائے ، مغربی معےشتےں بے گناہ مسلمانوں کے خون پر کھڑی ہےںدہشت گردی اور جنگ و جدل استعمار کی ضرورت ہے تمام دہشت گردوں کے تانے بانے امرےکہ اور ےہودو ہنود سے ملتے ہےں، سلامتی کونسل کی جانب سے ڈرون حملوں کی اجازت دہشت گردی کوبڑھاوا دےنے کا اقدام اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے انحراف ہے۔