ایران اور ترکی کا مشترکہ یونیورسٹی قائم کرنے پر اتفاق

04 فروری 2013

انقرہ (اے پی پی) ایران اور ترکی نے مشترکہ یونیورسٹی قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور ترکی نے دونوں ممالک میں مشترکہ طور پر ایسی یونیورسٹی قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے جو غیرمنافع بخش ہوگی جس میں فارسی، ترکش اور دیگر زبانوں میں تعلیم دی جائے گی۔ ایرن کے نائب وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ارسلان قربان نے کہا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی ایران کی تجویز پر قائم کی جارہی ہے۔