رواں سال کے 7 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر ایک کھرب 44 ارب 60 کروڑ روپے جاری کئے گئے

04 فروری 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) منصوبہ بندی کمشن نے یکم فروری 2013ءتک فنڈز کے اجرا کی تفصیلات جاری کردیں۔ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 114 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔ انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 62 ارب 70 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ سماجی ترقی کے منصوبوں کیلئے 48 ارب 70 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ ایرا کیلئے 2 ارب جبکہ متفرق منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے جاری ہوئے۔