بن قاسم میں سال کا پہلا پولیو کیس

04 فروری 2013

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاﺅن میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اس سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 2سال بتائی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچے کے والدین نے اسے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کردیاتھا۔